بھٹکل:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکشن بھٹکل کے زیر اہتمام 4جنوری بروز جمعرات کو کالج کیمپس انجمن آباد میں پی یولیول کے طلبا و طالبات کے لئے ’’PRE-UNIQUE 2K18‘‘ کے موضو ع پر مختلف مقابلہ جات کاانعقاد ہوگا۔
کالج پرنسپال پروفیسر محمد محسن نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ فیسٹ کے دورا ن طلبا کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں وارآف ورڈس اینڈ وزن ، لون اوولف،این کوئسٹا،کیوسائن سم فیو اور ٹریجر ہنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ مقابلہ میں جیت حاصل کرنےو الوں کو انفرادی طورپرنقد رقم کے انعامات سےنوازاجائے گا۔ انہوں نے بھٹکل تعلقہ اور اطراف کے پی یو کالجوں کے طلبا وطالبات کے شرکت کی توقع ظاہر کی۔ تقریب کی صدارت انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو اور بھٹکل بلدیہ کی چیف ایگزکیٹیو عائشہ خانم مہمان خصوصی ہونےکی جانکاری دی ۔ فیسٹ کے متعلق مزید جانکاری کے لئے 08385-226283پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔